گلبرگہ ، یکم اکتوبر (ایس او نیوز؍راست ) علاقہ کلیان کرناٹک (سابقہ نام حیدر آباد کرناٹک) کے اضلاع کوپل، گلبرگہ اور بیدر میں جمعرات کے دن زبردست بارش ہوئی یادگیر تعلقہ کے گاؤں ورکنہلی میں بجلی گرنے سے ایک کسان38سالہ شرناپا ہلاک ہوگیا۔ ضلع کوپل میں بارش کے ساتھ زبردست گھن گرج کے ساتھ بجلیاں چمک رہی تھیں۔ اس بارش کے سبب کوپل ضلع اور کوپل ٹاؤن دودن یعنی چہارشنبہ اور جمعرات کو بھی متاثررہے۔ کوپل کے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا تھا۔ اضلاع بیجاپور، گدگ اور بلاری کے بہت سے علاقوں میں بھی زبردست بارش ریکارڈکی گئی ہے۔